ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باگلکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے 3پولیس افسران سڑک حادثے میں ہلاک

باگلکوٹ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے 3پولیس افسران سڑک حادثے میں ہلاک

Thu, 10 May 2018 13:07:58    S.O. News Service

باگلکوٹ10؍مئی (ایس او نیوز) انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیے جانے پر باگلکوٹ کی طرف جاتے ہوئے پولیس افسران کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں سی آئی ڈی کے ڈی وائی ایس پی بالے گوڈا(55سال)، سی آئی ڈی کے پی ایس آئی شیوا سوامی اور جیپ کے ڈرائیوروینو گوپال کی موت واقع ہوگئی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ یہ تینوں پولیس افسران انتخابی ڈیوٹی پر بنگلورو سے باگلکوٹ کی طرف جارہے تھے ۔ رات تقریباً 12.30بجے جب ان کی جیپ کڈالا سنگم کے قریب سامنے سے آرہی ایک لاری سے ٹکرا گئی اور جیپ میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے اور ہلاکت کی اطلاع ملنے پر باگلکوٹ کے ایس پی وامشی کرشنااور ڈی وائی ایس پی گریشا نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااور مہلوکین کوپوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا۔


Share: